اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

محبت کیلئے کیریئر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گی: دنانیر مبین

09 May 2026
09 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نےکہا ہے کہ وہ اپنے کیریئر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ میں محبت کے لیے کبھی  بھی اپنے اہداف اور کیریئر پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو حاصل کرنے کیلئے پاگل نہیں ہوں گی، اب اپنا کام کررہی ہوں، اپنی زندگی کو اچھا گزار رہی ہوں اور میری ساری توجہ اپنے کام پر ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں بہت ضروری کام ہورہے ہیں، محبت بھی ایک ضروری چیز ہے لیکن میں کبھی بھی محبت پر زور نہیں دوں گی۔

مداحوں کی جانب سے کسی اداکار کے ساتھ جوڑنے پرردعمل

اس پر  دنانیر نے کہا کہ اچھی بات ہے لوگ اتنی شدت سے ڈرامہ دیکھتے ہیں لیکن اس سے میری فیملی متاثر ہوتی ہے، میرے والدین پریشان ہوجاتے ہیں اور بولتے ہیں کہ یہ کیسی باتیں ہورہی ہیں، تو اس طرح سے کبھی کبھی مشکل ہوجاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے