اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.04 قیمت فروخت : 41.11
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 315.95 قیمت فروخت : 316.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.38 قیمت فروخت : 370.04
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.98 قیمت فروخت : 194.33
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.77 قیمت فروخت : 197.12
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.99 قیمت فروخت : 74.12
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.63 قیمت فروخت : 75.76
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.52 قیمت فروخت : 904.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یوٹیوبر رجب بٹ کو پولیس پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

09 May 2026
09 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ کو عدالت پیشی کے موقع پر پولیس پروٹوکول فراہم کرنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

ہائی کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 11 مئی کو ہو گی، درخواست پر سماعت  جسٹس طارق سلیم شیخ کریں گے۔

درخواست شہری پلوشہ عبدالحد کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایک سوشل میڈیا شخصیت کو سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے پولیس پروٹوکول فراہم کرنا اختیارات کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔

عدالت نے پہلے ہی فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے، درخواست میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، ڈی آئی جی سکیورٹی اور  رجب بٹ  کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار  نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ غیر ضروری پروٹوکول اور سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق پالیسی واضح کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے