(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال میں شعبہ ای این ٹی کوجدید اینڈوسکوپک ٹیکنالوجی سے آراستہ کر دیاگیا۔
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی کو سوسائٹی آف رائینولوجی اینڈ اینڈوسکوپک سکل بیس سرجری سورس کی جانب سے عطیہ کیے گئے اینڈوسکوپک آلات ہسپتال کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔
اس موقع پر شعبہ ای این ٹی یونٹ ون کے سربراہ ڈاکٹر عامر ایوب اور یونٹ ٹو کے سربراہ ڈاکٹر محمد الیاس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ آلات گزشتہ سال لاہور میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس رائینو کان کے دوران منعقدہ انٹرنیشنل رائینوپلاسٹی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد اور شعبہ ای این ٹی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں سورس نے عطیہ کئے۔
تقریب میں ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کے علاوہ نوجوان ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز بھی شریک تھے۔
