اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مناواں: گھریلو نا چاقی پر شوہر کی فائرنگ، بیوی جاں بحق، سالی زخمی

08 May 2026
08 May 2026

(لاہور نیوز) مناواں کے علاقے میں گھریلو نا چاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ سالی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالمجید نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی 40 سالہ بیوی ثمینہ اور 50 سالہ سالی نگینہ پر فائرنگ کر دی۔ واقعہ کے نتیجے میں ثمینہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نگینہ زخمی ہو گئی، جبکہ فرانزک ٹیمیں موقع پر ہی پہنچ گئیں۔

حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مقتولہ کے بیٹے زین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے