اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

08 May 2026
08 May 2026

(لاہور نیوز) ایس ایچ او سرور روڈ رانا محمد عرفان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم غلام حیدر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم غلام حیدر مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور ایک سال سے مفرور چلا آ رہا تھا۔

اختر نواز  نے بتایا کہ اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف بوگس چیک کے سات مقدمات درج تھے اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مقدمات کے دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے