اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پہلگام واقعے پر بھارتی پروپیگنڈا سچائی کی طاقت سے شکست کھا گیا، عطا تارڑ

07 May 2026
07 May 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے اور من گھڑت خبروں کا مقابلہ ذمہ دارانہ اور حقیقت پر مبنی بیانیے سے کیا جبکہ معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر دنیا پاکستان کو ایک سنجیدہ اور مضبوط ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر ڈرامہ نگاری اور سنسنی خیزی کا بازار گرم تھا، لیکن پاکستان نے دنیا کے سامنے حقائق رکھے کیونکہ سچائی دشمن کے لیے ناقابلِ برداشت تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے خوف کے باعث پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندیاں لگائیں، تاہم پاکستان نے جوابی پابندیوں کے بجائے اپنی ڈیجیٹل حکمت عملی تبدیل کی، بھارتی چینلز پر جاری ’کامیڈی اور تھیٹر‘ جنگی تناؤ میں ایک طرح کا ریلیف بن گیا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ پاکستانی ٹیم نے بھارتی مقامات کو جیو ٹیگ کرکے وہاں کے صارفین تک ملی نغمے، مسلح افواج کے ترانے اور جے ایف-17 تھنڈر کی ویڈیوز پہنچائیں، جس کے بعد بھارتی عوام اپنی حکومت سے سوالات کرنے لگے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے الگ حکمت عملی اپنائی گئی جس کے مثبت اور دور رس نتائج سامنے آئے، انہوں نے وزیراعظم کے وژن اور عسکری قیادت، خصوصاً عاصم منیر کی دفاعی و سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سول و عسکری قیادت کی ہم آہنگی سے پاکستان دفاعی اور معاشی میدان میں مزید مضبوط ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے