اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

08 May 2026
08 May 2026

(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے داتا دربار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مزار شریف پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی، خوشحالی اور اُمتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔

دورے کے موقع پر ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ سیکرٹری اوقاف نے نائب وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور اور زائرین کی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

نائب وزیراعظم نے داتا دربار کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور جاری توسیعی پروگرام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کا مزار اَمن، روحانیت، رواداری اور اسلامی اقدار کا عظیم مرکز ہے۔ انہوں نے دربار شریف میں انفراسٹرکچر، صفائی، سکیورٹی، رش مینجمنٹ اور عوامی سہولیات میں بہتری کو حکومت کے عزم کا مظہر قرار دیا۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اس موقع پر کہا کہ داتا دربار میگا پراجیکٹ کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ زائرین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دورے کے دوران ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو محمد عیسیٰ، فہد نوید، جنرل منیجر نیسپاک عادل نذیر، ایکسیئن اوقاف قیصر منیر اور داتا دربار انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے