اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی جی پنجاب کی پولیس اہلکاروں، اہلخانہ سے ملاقات، ریلیف احکامات جاری کئے

07 May 2026
07 May 2026

(لاہور نیوز) سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے متعدد درخواستوں پر فوری ریلیف اور کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

سینئر ٹریفک وارڈن مقصود احمد کی سنیارٹی سے متعلق درخواست ایڈیشنل آئی جی کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد حمید  کے بیٹے کی ٹرانسفر کے معاملے پر بھی ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔

اسی طرح کانسٹیبلز محمد آصف اور مدثر مختار کی سروس سٹرکچر سے متعلق درخواستوں پر غور کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مرحوم سینٹری ورکر صادق مسیح کی بیوہ کی مالی امداد کیلئے ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو اقدامات کی ہدایت دی گئی۔

کانسٹیبل واجد علی کی ٹرانسفر اور انسپکٹر محمد یعقوب کی تفتیشی درخواست پر بھی متعلقہ افسران کو کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔

آئی جی پنجاب  نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے