اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف سے قطری وزیراعظم کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

07 May 2026
07 May 2026

(لاہورنیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

 

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے 16 اپریل کو دوحہ کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امیرِ قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں خطے میں امن کے فروغ کے لیے اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام امیرِ قطر کے جلد پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں اور ان کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

قطر کے وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دلایا کہ قطر، مشرقِ وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کی قیادت میں جاری سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے