08 May 2026
(لاہور نیوز) سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی زون سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 ہزار 327 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 70 ہزار 393 کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.09 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 0.72 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔
اسی طرح جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.58 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 0.43 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
