اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاک چین اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز، سی پیک کےاربوں ڈالرز معاہدے چند قدم دور

07 May 2026
07 May 2026

(لاہورنیوز) پاک چین اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاک چین تجارت، ڈیجیٹل معیشت، صنعتی اشتراک کیلئےمشترکہ اکنامی ہیڈکوارٹربنانے کا اعلان کر دیا گیا، سی پیک کامیابی کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی بار چین کا 52 رکنی اعلیٰ سطحی کاروباری وفدپہنچنا شروع ہو گیا ہے۔

پاک چائنا بزنس کاؤنسل کے مطابق ہائی پروفائل چینی وفد کا دورہ 8 سے 14 مئی تک جاری رہے گا، چین کا اعلی سطحی بزنس وفد اسلام آباد، لاہور، کراچی کے دوروں میں بی ٹو بی معاہدےکرے گا جبکہ چینی وفد ای کامرس، ٹیلی کام، سولر، انرجی سیکٹرز کے اہم معاہدے کریگا علاوہ ازیں آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکنامی پروگرام کے ذریعے وفد انجینئرنگ، کیمیکل، ٹیکسٹائل، بلڈنگ مٹیریل کے اہم معاہدے کرے گا۔

پاک چائنا بزنس کاؤنسل نے بتیا کہ اعلیٰ سطحی چینی وفد سےالیکٹرک وہیکل، میڈیکل،صنعتی آلات کے اہم معاہدےبھی ہوں گے، چینی وفد سےفیڈریشن چیمبر آف کامرس سمیت کراچی، لاہوراور اسلام آباد چیمبرز کی ملاقاتیں طے ہیں جبکہ چینی وفدسےاہم ملاقات میں جی ٹو جی معاہدے بھی متوقع ہیں۔

ڈیجیٹل ایکو سسٹم ایس ای کے مطابق چینی وفد آئی بی آئی پاکستان ڈیجیٹل اکنامی کےتحت سرمایہ کاری کے لیے فنڈنگ کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے