07 May 2026
(لاہور نیوز) ایران امریکہ متوقع ڈیل کے باعث دو دن میں فی تولہ سونا 19 ہزار روپے جبکہ فی اونس 190 ڈالر مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 373 روپے بڑھ کر 8 ہزار 445 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 78 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 744 ڈالر کا ہو گیا۔
