07 May 2026
(لاہورنیوز) پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے ماہانہ سبسڈی کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے ممکنہ طریقہ کار بتا دیا۔
پاور ڈویژن کے مطابق سبسڈی والے صارفین کے بجلی کے بل پر ایک کیو آر کوڈ دیا جائے گا، کیو آر کوڈ سکین کرکے صارفین کو ایک لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگی۔
رجسٹریشن سے یقینی بنایا جائے گا کہ غریب اور بجلی کم استعمال کرنے والے خاندانوں کو ریلیف ملتا رہے، صارفین کو واضح طور پر یہ بتایا جائے گا کہ اُنہیں اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق اس اقدام کا مقصد بجلی پر ملنے والی سبسڈی اہل اور مستحق صارفین تک پہنچانا ہے۔
