اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس ای سی پی کا ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنی رجسٹریشن کا ریکارڈ قائم

07 May 2026
07 May 2026

(لاہور نیوز) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹریشنز کا ریکارڈ قائم کردیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق اپریل میں 4,082 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 294,101 ہوگئی ہے۔

ادارے کے مطابق یومیہ کمپنی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، جہاں 30 اپریل کو ایک ہی دن میں 340 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ دنیا کے 22 ممالک سے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں، جن میں صرف چین سے 95 شیئر ہولڈرز نے کمپنیاں رجسٹرڈ کیں، چین کے سرمایہ کاروں کی رجسٹرڈ کمپنیوں کو مجموعی ادا شدہ سرمایہ 193 ملین روپے ہے۔

ادارے کے مطابق پنجاب 2,093 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ، تاہم اسلام آباد میں 719 ،سندھ سے 600 ، کے پی کے سے 325 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئِیں، جبکہ گلگت بلتستان سے 276، بلوچستان سے 69 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ سب سے آگے رہا، جہاں آئی ٹی میں 832 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں، اسی طرح ٹریڈنگ میں 757، سروسز میں 490، رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن میں 358 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ سیاحت میں 242، فوڈ اینڈ بیورجز 158،ایجوکیشن 127 کمپنیاں اور ٹیکسٹائل میں 105 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

چیئرمین ایس ای سی پی کمپنی ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن میں اضافہ دستاویزی معیشت کی جانب مثبت پیش رفت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے