اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موبائل فونز پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرغور

08 May 2026
08 May 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موبائل فونز پر عائد پی ٹی اے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز حکومت کے زیر غور ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، موجودہ معاشی حالات کے باعث حکومت کو بعض ایسے فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں جو وہ نہیں چاہتی، تاہم موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ بیرون ملک سے پاکستان لائے جانے والے موبائل فونز چند ہفتوں بعد خودکار طور پر بلاک ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ مقامی نیٹ ورک پر رجسٹرڈ نہیں ہوتے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب، گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمدی ویلیو میں نمایاں اضافہ کر دیا تھا، نئی ویلیو ایشن رولنگ کے تحت 62 مختلف موبائل فون ماڈلز کی کسٹم ویلیو ازسرِنو مقرر کی گئی، جس کے نتیجے میں کمرشل بنیادوں پر درآمد ہونے والے استعمال شدہ فونز مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے