اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.94 قیمت فروخت : 41.02
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.60 قیمت فروخت : 279.10
  • یورو قیمت خرید: 327.37 قیمت فروخت : 327.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.80 قیمت فروخت : 379.48
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.86 قیمت فروخت : 202.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.29 قیمت فروخت : 204.65
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.27 قیمت فروخت : 74.40
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.86 قیمت فروخت : 76.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.71 قیمت فروخت : 911.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489600 دس گرام : 419700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448797 دس گرام : 384722
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8046 دس گرام : 6905
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی سبسڈی نظام ختم کرنے کا فیصلہ، جنوری 2027 سے صرف مستحقین کورعایت ملے گی

07 May 2026
07 May 2026

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کیلئے موجودہ سبسڈی نظام ختم کرکے نیا ٹارگٹڈ سبسڈی میکنزم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت جنوری 2027 سے صرف مستحق افراد کو بجلی پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت بجلی سبسڈی کی فراہمی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری کے ڈیٹا کی بنیاد پر کی جائے گی، جبکہ مستحق صارفین کی شناخت کیلئے خصوصی ڈیجیٹل ویریفکیشن نظام متعارف کرایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پاور سیکٹر سبسڈی اصلاحات پر اتفاق ہوچکا ہے اور حکومت نے آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

نئے نظام کے تحت ٹیرف ڈیفرینشل اور کراس سبسڈی کا موجودہ طریقہ کار ختم کیا جائے گا، جبکہ کم یونٹس ظاہر کرنے کیلئے متعدد میٹرز کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مستحقین کی تصدیق اور سبسڈی ادائیگی کے نظام کو عالمی بینک کے تعاون سے جدید بنایا جائے گا، جبکہ اس مقصد کیلئے بیرونی فرم کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت آبپاشی نظام میں اصلاحات کیلئے ملک بھر میں ڈیجیٹل ای۔آبیانہ نظام نافذ کرنے پر بھی کام کر رہی ہے۔ پنجاب میں یہ نظام پہلے سے نافذ ہے جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔

ادھر پاکستان کیلئے تقریباً 1.2 ارب ڈالر قرض قسط کی منظوری سے متعلق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے