اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.65 قیمت فروخت : 279.15
  • یورو قیمت خرید: 326.52 قیمت فروخت : 327.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.90 قیمت فروخت : 377.57
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.60 قیمت فروخت : 201.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.89 قیمت فروخت : 205.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.28 قیمت فروخت : 74.42
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.87 قیمت فروخت : 76.01
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.43 قیمت فروخت : 911.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 477200 دس گرام : 409200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437430 دس گرام : 375097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7677 دس گرام : 6589
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات پر لیوی وصول کرنے کا اختیار ایف بی آر کو سونپ دیا گیا

07 May 2026
07 May 2026

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی وصولی کا اختیار ایف بی آر کو دے دیا۔

ایف بی آر وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے بطور ایجنٹ یہ لیویز وصول کرے گا، ایف بی آر  نے ایس آر او 800(I)/2026 جاری کرتے ہوئے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کر دیں اور ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فارم STR-7 کے اینکسچر-ایل میں نئی تفصیلات شامل کر دی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرڈ پٹرول پمپس اور خریداروں کو خرید و فروخت، این ٹی این، شناختی کارڈ، فروخت شدہ مقدار، مالیت اور وصول کی گئی لیویز کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

حکام کے مطابق ٹیکس وصولی کی شرح یا نظام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، صرف وصولی کا عمل اب ایف بی آر کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے