(ویب ڈیسک) ملک میں جاری گیس بحران کے پیش نظر حکومت نے ہنگامی ایکشن پلان تیار کر لیا۔
گیس کی قیمت موجودہ سطح پر برقرار رکھنے اور لوڈشیڈنگ اوقات کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر توانائی شعبے میں اصلاحات کے ذریعے گیس کی طلب و رسد میں توازن قائم کرنے کیلئے نئی حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے، گیس کی دستیابی بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات تیز کرنے اور گھریلو صارفین کی طلب کے بہتر انتظام پر بھی زور دیا گیا ہے۔
حکومتی منصوبے کے تحت نئی آر ایل این جی کنکشنز عارضی طور پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب تک سپلائی میں بہتری نہیں آتی، اس کے ساتھ گیس فراہمی، قیمتوں اور طلب کے مؤثر انتظام کیلئے جامع فریم ورک بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس اصلاحات پر مبنی ماہانہ رپورٹ 8 مئی تک وزیراعظم کو پیش کی جائے گی جبکہ متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
