اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

روزنامہ دنیا کی میو ہسپتال بارے خبر پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع

05 May 2026
05 May 2026

(لاہور نیوز) روزنامہ دنیا کی میو ہسپتال بارے خبر پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرا دی گئی۔

تحریک التواء کار اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون  نے جمع کروائی، روزنامہ دنیا کی خبر کے مطابق میو ہسپتال لاہور میں بنیادی سہولیات کی سنگین کمی اور انتظامی خامیوں کا انکشاف سامنے آیا، جہاں ٹوکن پرچی ملنے کے باوجود ہزاروں مریضوں کا علاج مکمل نہ ہو سکا۔

متن کے مطابق یہ تفصیلات پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں، رپورٹ کے مطابق 9 اپریل کو مجموعی طور پر 6085 ٹوکن جاری کیے گئے تاہم صرف 3639 مریضوں کا چیک اپ سسٹم میں ریکارڈ کیا گیا۔

متن کے مطابق اسی طرح 10 اپریل کو 4094 ٹوکن جاری ہوئے لیکن 1772 مریضوں کا سٹیٹس سسٹم میں ان پراسیس ہی رہا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ چیک اپ کرانے والے 64 فیصد مریضوں کو ادویات فراہم نہ کی جا سکیں، رپورٹ کے مطابق بجلی بریک ڈاؤن کی صورت میں ہسپتال کا یوپی ایس بیک اپ صرف 3 سے 4 منٹ تک محدود ہے جو ایک بڑے تدریسی ہسپتال کے لیے ناکافی ہے۔

متن کے مطابق سرجیکل او پی ڈی میں صرف دو کمپیوٹرز دستیاب ہونے کے باعث ڈاکٹرز تھرمل سلپس کے پیچھے نسخے لکھنے پر مجبور ہیں، جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں۔

لہٰذا استدعا ہے کہ میری اس تحریک کو با ضابطہ قرار دے کر اس پر ایوان میں بحث کرنے کی اجازت دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے