اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بیانات میں نرمی: خلیل الرحمٰن قمر نے بیٹے دراب کا دعویٰ مسترد کر دیا

05 May 2026
05 May 2026

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے سخت بیانات میں نرمی کے حوالے سے بیٹے دراب خلیل کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا واقعی آپ نے اپنے بیٹے دراب کے کہنے پر اپنے سخت بیانات میں نرمی کی ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے، بات دراصل یہ ہے کہ میں اپنی صحت کے کچھ مسائل کی وجہ سے میڈیا پر نظر نہیں آ رہا۔

ڈرامہ نگار نے مزید کہا کہ میرا اپنا ذہن ہے، میں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں اور میں نے دراب کے لیے انٹرویوز دینا کم نہیں کیے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کسی پر غصہ کرنے والا آدمی نہیں ہوں، اگر کوئی شخص میری دلیل کا جواب دینے کے لیے اچھی دلیل لے آئے تو اسے میں فوراَ قبول کرتا ہوں اور پھر سرینڈر بھی کر دیتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے