اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اراضی تنازعات نمٹانے کیلئے ثالثی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے اراضی تنازعات نمٹانے کیلئے ثالثی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ثالثی کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور 30 اپریل سے نافذ قرار دے دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زمین کے تنازعات عدالت سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر کی ثالثی کمیٹی میں حل ہوں گے، گرداور، نمبردار اور مقامی ممبران بھی شامل ہوں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی ثالثی کمیٹی اب زمین کے جھگڑے نمٹائے گی، کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ کلکٹر، گرداور، نمبردار اور فریقین کے نامزد 3 ممبر شامل ہوں گے۔

پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت ثالثی کمیٹی کو سیکشن 151(2) کے تنازعات کا اختیار مل گیا۔

ثالثی کمیٹیوں کو 30 دن کے اندر زیر التواء مقدمات میں کمی اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، بورڈ آف ریونیو پنجاب میں نگرانی سیل بھی قائم کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے