اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ

03 May 2026
03 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگراموں کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر افسران کو گرجا گھروں اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپروائزری افسران خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔

ہدایت کے مطابق حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ سنائپرز بھی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کو گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ یقینی بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے تاکید کی ہے کہ تمام تعینات افسران اور اہلکار مکمل الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ علاوہ ازیں، گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور دیگر حساس مقامات کے گرد سرچ آپریشنز جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے علما کرام، مسیحی برادری اور امن کمیٹیوں کے اراکین پر زور دیا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے