02 May 2026
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے چوہنگ سے اغوا ہونے والے 36 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا، جس کی لاش بعد ازاں خانیوال کے قریب نہر سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت گلفام حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جس کے اغوا کا مقدمہ 26 اپریل کو تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مقتول بھائی کےمطابق گلفام حیدر عارفوالہ سے لاہور آیا تھا اور لاہور پہنچنے کے بعد اس نے فون پر اہل خانہ سے رابطہ بھی کیا تھا، تاہم اس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور جلد واقعے کی حقیقت سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
