اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شمالی چھاؤنی: نوکری کا جھانسہ دیکر نجی کمپنی مالک اور ساتھی کی خاتون سے زیادتی

02 May 2026
02 May 2026

(لاہور نیوز) شمالی چھاؤنی کے علاقے میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے مالک نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کرخاتون کو نوکری کا لالچ دے کر بلایا اور مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی عاطف اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ناصر کو گرفتار کرلیا، جسے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزمان ناصر اور خالد حمید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا ہے کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے