اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.03 قیمت فروخت : 41.10
  • یورو قیمت خرید: 317.92 قیمت فروخت : 318.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.32 قیمت فروخت : 194.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پوری کوشش ہے صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے: اویس لغاری

01 May 2026
01 May 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے۔

 

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا اپنے بیان کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ روز سے عوام کو لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کرنا پڑا، بعض حلقوں کی جانب سے اس بارے میں غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی پیداوار 46 ہزار میگا واٹ نہیں بلکہ 32 ہزار میگا واٹ ہے، 19 اپریل سے 29 اپریل تک لوڈ مینجمنٹ کو دو سے ڈھائی گھنٹے تک کیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ گیس کی قلت کے باعث تھی، ہمیں مہنگی گیس خریدنا پڑی، جس کے بعد لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہوگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے