اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی ایس او نے 9 ماہ کی مالیاتی رپورٹ جاری کردی، منافع 38 ارب سے متجاوز

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹیٹ آئل نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کی مالیاتی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق کمپنی کا منافع 38 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کا منافع 15 ارب 30 کروڑ روپے تھا، جبکہ رواں سال 9 ماہ کے دوران منافع میں 149 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کمپنی کی فی حصص آمدن بڑھ کر 81 روپے 19 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 کے ابتدائی 9 ماہ میں پی ایس او کی مجموعی فروخت 2400 ارب روپے رہی، جبکہ پی ایس او گروپ کا مجموعی منافع 39 ارب 40 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود کمپنی نے تیل کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھی، مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے وائٹ آئل میں پی ایس او کا حصہ 42.6 فیصد، ڈیزل مارکیٹ میں 42.4 فیصد اور موگاس مارکیٹ میں 37.8 فیصد رہا۔ ایوی ایشن سیکٹر میں کمپنی نے 99.2 فیصد شیئر برقرار رکھا۔

مزید برآں، لبریکنٹس سیکٹر میں پی ایس او نے 16 فیصد ترقی حاصل کی، جبکہ ملک بھر میں 43 ہزار میٹرک ٹن اسٹوریج بحال کرنے کا عمل جاری ہے۔ کمپنی کے ریٹیل آؤٹ لیٹس کی تعداد بڑھ کر 3663 تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق بہتر مالی کارکردگی اور مستحکم مارکیٹ شیئر پی ایس او کی مضبوط پوزیشن کی عکاسی کرتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی اور علاقائی توانائی مارکیٹس دباؤ کا شکار ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے