اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ ٹاؤن: جائیداد تنازع پر فائرنگ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر تین گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ درویش گل، امیر گل اور سعد گل گروپ کے درمیان ہوا جبکہ تینوں فریقین آپس میں بھائی ہیں۔ واقعے کے دوران گولی لگنے سے ایک راہ گیر خاتون پروین بی بی زخمی ہو گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے