اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں ایمرجنسی سے نمٹنے کی مشقیں، سکیورٹی اور ریسپانس کا عملی مظاہرہ

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد سکیورٹی اداروں کی تیاری اور فوری ردعمل کا جائزہ لینا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی خرم چیمہ  کی زیر نگرانی مشقوں میں اولڈ انارکلی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا۔

اس دوران فرضی دہشت گردوں کو قابو کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں کے ذریعے مختلف اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن اور ریسپانس ٹائم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ ایسی مشقوں کا مقصد پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے