اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گوالمنڈی: اے سی کٹس اور آؤٹر چرانے والا2 رکنی گینگ گرفتار

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) گوالمنڈی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں گھروں اورعمارتوں سے اے سی کٹس اور آؤٹر یونٹس چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔

سب انسپکٹر نصیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے نقب زنی کے آلات، ایک اے سی، دو کٹس اور آؤٹر یونٹس بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت علیم اور شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے