26 Apr 2026
(لاہور نیوز) فیکٹری کے اندر ساتھی ورکر کو قتل کرنے کی کوشش ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے ٹاؤن شپ لاہور سے حراست میں لیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم محمد عامر نے فیکٹری میں کام کے دوران جھگڑے پر اپنے ساتھی ورکر آصف علی پر قینچی سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔
