اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چھٹیوں میں کمی یا ان کے شیڈول کا حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ جمعہ کی چھٹی ختم کر دی جائے گی اور تعلیمی ادارے جلد باقاعدہ شیڈول پر واپس آئیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں میں جمعہ کی چھٹی کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھنے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کر دی۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ جمعہ کی چھٹی ختم کر دی جائے گی اور تعلیمی ادارے جلد باقاعدہ شیڈول پر واپس آئیں گے، جمعہ کی چھٹی مستقل نہیں کی جا رہی اور آنے والے ہفتوں میں اسے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا  کہ چھٹیوں میں کمی یا ان کے شیڈول کا حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا، اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حتمی منظوری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے