اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی وزیرمواصلات نے گرد و غبار کے خاتمے کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد نے زیرِ تعمیر شاہراہوں پر گرد و غبار کے خاتمے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق زیرِ تعمیر سڑکوں پر گرد و غبار کے تدارک کے لیے پانی کا باقاعدہ چھڑکاؤ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ لاہور ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر نے تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو فیلڈ میں مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی مقامات پر حفاظتی انتظامات بھی مکمل رکھے جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ گرد و غبار کے تدارک کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے خبردار کیا کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر پانی کے چھڑکاؤ اور گرد و غبار کے خاتمے کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے