اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنا کھیت اپنا روزگار منصوبہ، سرکاری زمین 10 سالہ لیز پر دی جائے گی، عظمیٰ بخاری

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی زراعت و معیشت کیلئے اپنا کھیت اپنا روزگار بہترین پروگرام ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں  نے ہمیشہ حالات بدلنے کے دعوے کئے، تاہم عملی اقدامات کم دیکھنے میں آئے، کسی بھی سابق وزیر اعلیٰ  نے مریم نواز کی طرح عوامی فلاح کے منصوبے شروع نہیں کئے، ہمت کارڈ، دھی رانی پروگرام اور اقلیت کارڈ جیسے منصوبے عوامی بہبود کیلئے اہم اقدامات ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ "اپنا کھیت اپنا روزگار" پروگرام کے تحت سرکاری بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے، جس پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، اس سکیم کے تحت دیہی علاقوں میں کسانوں اور ہاریوں کو زمین 10 سالہ لیز پر دی جائے گی۔

انہوں  نے بتایا کہ تقریباً 160 ارب روپے مالیت کی زمین کو منصوبے میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ 88 ہزار خاندانوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا، کسانوں کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت تک کی اراضی فراہم کی جائے گی، جبکہ مختلف علاقوں میں ایک سے پانچ ایکڑ تک زمین دی جائے گی اور 50 ہزار روپے کی ون ٹائم گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ یہ پروگرام پنجاب کی زراعت اور معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور عوام کو ان کا حق دیا جائے گا، وزیراعلی مریم نواز کو عوامی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کسی دباؤ کی ضرورت نہیں، وہ خود اس عمل کی قیادت کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے