اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایم ایل ون منصوبے پر کام جاری، 14 اگست کو پیپلز ٹرین کا افتتاح کریں گے: حنیف عباسی

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیر ریلوِے حنیف عباسی نے 14 اگست کو پیپلز ٹرین کے افتتاح کا اعلان کر دیا۔

صوبائی دارالحکومت میں ریلوے ہیڈکوارٹر میں ریزرویشن آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ریلویز میں کوئی کام ایسا نہیں جو نہ ہو رہا ہو، یہاں کے مسائل کیا سب کو پتہ ہے، سب سے بڑا مسئلہ ٹریک ہے، لاہور راولپنڈی کا روٹ تیار کر ریے ہیں جس کے لیے اجلاس جاری ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نئے ٹریک پر دو گھنٹے بیس منٹ میں لاہور سے راولپنڈی کا سفر ہو گا، روہڑی ٹریک پر بھی کام جاری ہے، ستمبر تک اس پر کام ہو جائے گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی بات ہوئی ہے اس میں تمام صوبوں کے پاس گئے، تمام صوبوں کو ساتھ ملا کر چل رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ بھی جلد ایم او یو سائن کرنے جا رہے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو پیپلز ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، کوئٹہ والوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، کے پی حکومت کے ساتھ بھی بات چل رہی ہے، ٹریک کا مسئلہ ہماری اوّلین ترجیح ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی وزیراعلیٰ ہمارے ساتھ موجود رہیں ، راولپنڈی لاہور ٹریک پر کام بہت جلد ہو گا، پاکستان ریلویز کو ڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک ہمیں وزیراعظم پاکستان نے دیا۔

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ آج جو کنٹرول روم ہے یہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہے، اِس کے علاوہ 7 مزید روم بھی بنائے جائیں گے، ایف ڈبیلو او بھی اس میں ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے، راولپنڈی لاہور ملتان میں سٹیشن بننے جا رہے ہیں۔

حنیف عباسی کا  مزید کہنا تھا کہ تمام بڑے سٹیشن پر وائی فائی لگانے جا رہے ہیں، مارکیٹ ڈیپارٹمنٹ کو بدل رہے ہیں، آٹو وہیکل کو ٹرانسپورٹ پر منتقل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے