اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے شہری، دیہی علاقوں میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے شہری اور دیہی علاقوں میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ رجسٹریشن فارم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق گھروں، ڈیروں اور گلی محلوں میں کتے رکھنے والے افراد کو اپنے پالتو جانوروں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنا ہو گا، فارم میں مالک کا نام، کتے کی نسل اور دیگر ضروری معلومات درج کرنا لازمی ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پالتو کتوں کی ویکسینیشن بھی لازمی قرار دی گئی ہے، جس کے لیے شہریوں کو متعلقہ لائیو اسٹاک اداروں سے رجوع کرنا ہو گا۔

حکومت کی جانب سے عوامی مقامات پر کتوں کو کھلا چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو باندھ کر رکھیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان اقدامات کا مقصد شہریوں، خصوصاً بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے