26 Apr 2026
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کی گئی ہے۔
حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی کا اطلاق 25 مئی تک ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
