اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرجا گھروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس کو سخت ہدایات

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہےجبکہ پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پنجاب پولیس کے مطابق آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ افسران خود گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔

آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم نے ہدایت جاری کی ہے کہ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات کی جائے جبکہ سنائپرز بھی تعینات کیے جائیں۔ ان کے مطابق ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کو گرجا گھروں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعینات افسران اور جوان ہر وقت الرٹ رہیں اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے علما کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے