اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ کیخلاف مبینہ توہین مذہب کیس کامعاملہ! عدالتی حکم پر یوٹیوبر کی ضمانت منسوخ

24 Apr 2026
24 Apr 2026

(ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج وسطی کی عدالت نے شعائرِ اسلام سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

سماعت کے دوران رجب بٹ عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جس پر وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، اسی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب وکیلِ مدعی نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنایا جاتا ہے، لہٰذا درخواست کی مخالفت کی جاتی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں شعائرِ اسلام سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے