پنجاب کابینہ نے سی سی ڈی کیلئے 144 سنگل کیبن گاڑیوں کی باڈی فیبریکیشن کی منظوری دیدی
(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ کی جانب سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کیلئے 144 سنگل کیبن گاڑیوں کی باڈی فیبریکیشن کی منظوری دے دی گئی۔
پنجاب کابینہ نے پولیس گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 5 کروڑ 76 لاکھ روپے کی منظوری دے دی، ہر گاڑی پر 4 لاکھ روپے خرچ کرنے کی منظوری، مجموعی لاگت 57.6 ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔
پولیس کیلئے نئی گاڑیاں پہلے ہی خریدی جا چکی تھیں، اب ان کی فیبریکیشن کیلئے مزید فنڈز مانگ لئے گئے، فنڈز سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے مالی سال 2025-26 میں جاری کئے جائیں گے۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اپریل 2025 میں جرائم کے خاتمے کیلئے قائم کیا گیا، آئی جی پنجاب نے گاڑیوں کی فیبریکیشن کیلئے فنڈز کی سمری خود بھجوائی۔
محکمہ داخلہ نے کیس کو کابینہ میں پیش کرنے کی باضابطہ منظوری دی، محکمہ خزانہ نے پولیس کے مجموعی بجٹ کا حجم 200 ارب روپے سے زائد قرار دے دیا۔
پولیس بجٹ میں سروسز کی مد میں کروڑوں روپے پہلے ہی مختص ہونے کا انکشاف ہوا، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ بھی 3 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد مقرر ہے۔
اسی ڈیپارٹمنٹ کو پہلے ہی 1 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کئے جا چکے، خریداری اور ٹرانسپورٹ کی مد میں اضافی سپلیمنٹری گرانٹس بھی دی جا چکی تھیں۔
محکمہ خزانہ نے مزید فنڈز کیلئے ری اپروپریشن یا بعد میں منظوری لینے کا مشورہ دیا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر معاملہ فوری کابینہ کے سامنے رکھا گیا، کابینہ نے بغیر تاخیر گاڑیوں کی فیبریکیشن کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی، پولیس وسائل بڑھانے کے نام پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
