اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کا عمل تیز، متعدد اہم بل کثرتِ رائے سے منظور

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج کے اجلاس میں 23 میں سے 7 بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے۔

اسمبلی نے اسٹامپ (ترمیم) بل 2026 کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، اس کے علاوہ پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی (ترمیم) بل 2026 بھی ایوان سے منظور ہو گیا۔

اجلاس کے دوران صوبائی موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) بل 2025 کو بھی کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا، جس کے بعد صوبے میں ٹریفک اور گاڑیوں سے متعلق قوانین میں مزید بہتری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی (ترمیم) بل 2026 اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز(ترمیم) بل 2026 بھی کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا، اسی طرح پنجاب محفوظ علاقے (ترمیم) بل 2026 اور جنگلات (ترمیم) بل 2026 بھی ایوان سے کثرتِ رائے سے منظور کر لیے گئے۔

منظور ہونے والے بلز صوبے میں انتظامی امور، ماحولیات، سکیورٹی اور سائنسی تحقیقات کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایجنڈا مکمل ہونے پر ملتوی کر دیا، اجلاس ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے جمعرات صبح 11 بجے تک ملتوی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے