اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے، لاہور فلائنگ سکواڈ کی شاندار کارکردگی

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری ہیں۔

ان مقابلوں میں لاہور فلائنگ سکواڈ کے جوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے، فلائنگ سکواڈ کے اہلکاروں  نے باکسنگ، ویٹ لفٹنگ اور باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی، اہلکار طیب نے باکسنگ، محمد حسن  نے باڈی بلڈنگ جبکہ طلحہ  نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا۔

 آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے گولڈ میڈل جیتنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ایتھلیٹس کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی لاہور  طارق عزیز  نے کامیاب اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

اس موقع پر ایس ایس پی طارق عزیز کا کہنا تھا کہ صحتمندانہ سرگرمیاں پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں بہتری کا باعث بنتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے