اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: فتح کی متلاشی راولپنڈیز کو سلطانز کے ہاتھوں پھر شکست

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہورنیوز)پاکستان سپرلیگ 11 کے 31 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کی جانب سے دیا گیا 167 رنز کا ہدف19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے سٹیو سمتھ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، صاحبزادہ فرحان اور شان مسعود 20،20 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ جوش فلپ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر نے37 اور عرفات منہاس نے 7 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔راولپنڈیز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ شان مسعود اور رضاءاللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

راولپنڈیز کے ڈیرل مچل 58 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیل کر نمایاں رہے، سیم بلنگز29، کپتان محمد رضوان 26 اور یاسر خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، شاہزیب خان کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ ڈیان فروسٹر نے 37 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر، محمد عمران، عرفات منہاس اور پیٹر سڈل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے