اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا سعودی عرب میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پی سی بی سعودی عرب میں کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرے گا اور مستقبل میں جدہ پی ایس ایل میچز کی میزبانی بھی کر سکے گا، اس حوالے سے ابتدائی طور پر گورننگ بورڈ سے منظوری لی جا چکی ہے البتہ ابھی مزید معاملات پر غور اور حتمی معاہدہ ہونا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سعودی عرب میں بھی کھیل کو فروغ دینا چاہتا ہے، وہاں بڑی تعداد میں پاکستانیوں سمیت ایشیائی نژاد افراد کھیل میں گہری دلچسپی لیتے ہیں، سعودی حکومت بھی اپنے ملک میں اسپورٹس سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

 اس حوالے سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، پی سی بی نے جدہ میں کرکٹ کا اسٹیڈیم بنانے کی خواہش ظاہر کر دی، گزشتہ دنوں بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں بھی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ اس حوالے سے اظہار دلچسپی کی منظوری لی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں اسٹیڈیم کی جگہ منتخب کرنے کے لیے مختلف وینیوز کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ابھی یہ معاملہ ابتدائی مراحل میں ہے، مقامی حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے، جس کے بعد کام کا آغاز کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اپنی اسپیڈ کی وجہ سے مشہور ہیں، اگر اسی انداز میں سب کچھ ہوا تو کنٹریکٹ کے بعد ایک سال میں اسٹیڈیم تیار ہو سکتا ہے، حکام کی خواہش ہے کہ یہ فلڈ لائٹس کے حامل وینیو پر مناسب تعداد میں شائقین کی گنجائش بھی موجود ہو،اس کے بعد مستقبل میں پی ایس ایل سمیت پاکستان کرکٹ کے مختلف میچز کا انعقاد بھی جدہ میں کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے