اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان انڈر 16 ٹیم پہلی بار یوئیفا ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے قازقستان روانہ

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کی انڈر 16 فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ یوئیفا ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہو گئی ہے، جہاں ایونٹ 24 سے 30 اپریل تک جاری رہے گا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے اس موقع کو پاکستانی فٹبال کے لیے ایک بڑا بریک تھرو اور تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے ایسے اقدامات نہایت اہم ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 25 اپریل کو میزبان قازقستان کے خلاف کھیلے گا، جبکہ دوسرا مقابلہ 27 اپریل کو روس سے ہوگا۔ تیسرا اور آخری میچ 30 اپریل کو آذربائیجان کے خلاف شیڈول ہے۔

صدر پی ایف ایف کے مطابق ایسے بین الاقوامی ایونٹس نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوتے ہیں، جو مستقبل میں پاکستان فٹبال کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے