اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ: بابر اعظم چھٹی پوزیشن پر برقرار

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔

ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل پہلے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زادران تیسرے نمبر پر موجود ہیں، رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا چھٹا اور سلمان آغا کا دسواں نمبر ہے۔

اس کے علاوہ بنگلا دیش کے توحید ہردوئے پانچ درجے بہتری کے بعد 27 ویں نمبر پر آگئے۔تنزید حسن 14 درجے ترقی کے بعد 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے، انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور پاکستان کے ابرار احمد ایک ایک درجہ بہتری کے بعددسویں اور گیارہویں نمبر پر آ گئے، بنگلادیش کے ارشاد حسین 10 درجے بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبرپر موجود ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے، جبکہ بنگلا دیش کے مہدی حسن میرازدو درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے، راشد خان دو درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے