22 Apr 2026
(لاہور نیوز) پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
صدر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ اور آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر یہ مقابلے منعقد کئے گئے، پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں مختلف پولیس یونٹس کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے، جن میں سپورٹس ونگ لاہور نے پہلی جبکہ جنرل ڈیوٹی لاہور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان پولیس کی کبڈی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
تقریب میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
