(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ایک بار پھر عدم استحکام کا شکار ہو گئی ہیں، جہاں برائلر اور انڈوں کے نرخوں میں معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 548 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم بازار میں صافی گوشت شہریوں کو 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 350 روپے فی کلو مقرر کی گئی، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 364 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر 378 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار ہے، جہاں فی درجن انڈے 246 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔
