اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو حقیقی ملکیت کی معلومات جمع کرانے کی ہدایت جاری

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(ویب ڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کو حقیقی ملکیت (یو بی او) کی معلومات جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔

ایس ای سی پی کے مطابق تمام کمپنیاں سالانہ ریٹرن کے ساتھ حقیقی ملکیت کی معلومات فارم 19 کے ذریعے جمع کرائیں جبکہ یو بی او معلومات آن لائن سسٹم کے ذریعے بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنیز ایکٹ کے تحت الٹی میٹ بینیفیشل اونرشپ کی معلومات کی فراہمی لازمی ہے اور اس کا ڈیکلریشن فارم 19 کے ذریعے جمع کرایا جاتا ہے۔ یو بی او معلومات کارپوریٹ گورننس میں شفافیت کے لیے نہایت اہم ہیں اور اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک کا بھی بنیادی تقاضا ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق الٹی میٹ بینیفیشل اونر وہ افراد ہوتے ہیں جو کمپنی کے اصل مالک یا کنٹرول رکھتے ہیں، چاہے ان کا نام شیئر ہولڈرز یا ڈائریکٹرز میں شامل نہ ہو، پھر بھی معلومات فراہم کرنا لازمی ہے۔

ادارے نے تمام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا تاخیر فارم 19 کی فائلنگ مکمل کریں، جس کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک فارم 19 جمع نہ کرانے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ عدم تعمیل کی صورت میں ڈائریکٹرز اور ذمہ دار افسران پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ اور کمپنی پر ایک کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے