22 Apr 2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 314 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 841 پوائنٹس پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب ہنڈرڈ انڈیکس 959 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
