اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ مہنگائی میں اضافہ ہوا،رپورٹ وزارت منصوبہ بندی

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(ویب ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.3 فیصد سے بڑھ کر 5.7 فیصد ہو گئی۔

وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران برآمدات میں 1.2فیصد کمی ہوئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 33.4فیصد کمی دیکھی گئی اور درآمدات میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر  نے 10.1فیصد اضافے سے 9306 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ برس اس عرصے میں 8453 ارب روپے تھا، اس عرصے کے دوران  ترسیلات زر میں بھی 2 8.فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق 9 ماہ میں پاکستان میں بیرون ملک سے پاکستانیوں نے 30ارب30کروڑ ڈالربھیجے جو گزشتہ برس اس عرصے میں 28ارب ڈالر تھے۔

ادھر  جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان کی برآمدات 30 ارب 60کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ برس اس عرصے میں30ارب90کروڑ ڈالر تھیں جبکہ 56 ارب30کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئیں جو  گزشتہ برس 51 ارب 90کروڑ ڈالر پر تھیں۔

مزید  برآں رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران  پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری میں 33.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے